QR CodeQR Code

لاہور میں سول سوسائٹی کی اسرائیل مخالف ریلی

23 May 2021 15:40

اسلام ٹائمز: فلسطینی طلبہ محمود اور ابراہیم نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں اسرائیل اپنے مظالم سے باز نہیں آئے گا۔ حقیقی فتح تب ہوگی جب اسرائیل اس خطے سے نکلے گا۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے اسرائیلی مصنوعات اور اس سے وابستہ کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


رپورٹ: توقیر کھرل

ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور پریس کلب کے سامنے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عورت مارچ فورم، خدمت خلق موومنٹ اور پروگریسیو اسٹوڈنٹس کولیکیٹو کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے مخصوص انداز میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ریلی میں لاہور میں مقیم فلسطینی طلباء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی کارکن عمار علی جان، امریکی نژاد ٹیبی اور فلسطینی طلباء محمود اور ابراہیم نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل 70 سال سے فلسطین پہ ظلم ڈھا رہا ہے، ہم جانتے ہیں کہ وہ اپنے مظالم سے باز نہیں آئے گا۔ حقیقی فتح تب ہوگی جب اسرائیل اس خطے سے نکلے گا۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے اسرائیلی مصنوعات اور اس سے وابستہ کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 934076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/934076/لاہور-میں-سول-سوسائٹی-کی-اسرائیل-مخالف-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org