QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ’’مردہ باد اسرائیل‘‘ ریلیاں (ویڈیو رپورٹ)

25 May 2021 19:04

اسلام ٹائمز: ناجائز صیہونی ریاست کی فلسطینیوں کیخلاف جارحیت اور بربریت کیخلاف جمعہ کو پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ’’مردہ باد‘‘ اسرائیل ریلیاں نکالی گئیں اور عوام نے صیہونی ریاست کیخلاف اپنے بھرپور غم و غصہ کا اظہار کیا۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

اسرائیل کی فلسطینیوں کیخلاف جارحیت اور بربریت کیخلاف جمعہ کو پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ’’مردہ باد‘‘ اسرائیل ریلیاں نکالی گئیں اور عوام نے صیہونی ناجائز ریاست کیخلاف اپنے بھرپور غم و غصہ کا اظہار کیا۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں نکالی گئی ریلیوں اور مظاہروں کی تفصیلی تحریری رپورٹ ’’اسلام ٹائمز‘‘ پر شائع ہوچکی ہے، اس ویڈیو رپورٹ میں بعض اضلاع میں ہونے والے احتجاجات کے ویڈیو کلپس شامل ہیں۔ پشاور میں ایک ریلی جامعۃ عارف الحسینی سے نکالی گئی، جبکہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، علاوہ ازیں کوہاٹ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اسرائیل کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا، ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کیجانب سے مسجد لاٹو فقیر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ہنگو میں بھی احتجاج کیا گیا، اس کے علاوہ ہری پور میں بھی مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 934453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/934453/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-شہروں-میں-مردہ-باد-اسرائیل-ریلیاں-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org