QR CodeQR Code

مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر سید ناصر عباس شیرازی کا خصوصی انٹرویو

26 May 2021 22:39

اسلام ٹائمز سے اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کئی اعتبار سے اہم رہی ہے، جس میں اسرائیل کے دفاعی نظام کا بھانڈا پیچ چوراہے پھوٹ گیا ہے، مزاحمتی تحریکوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پہ حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے سید ناصر عباس شیرازی کیساتھ خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا ہے، جس میں اسرائیل حماس جنگ اور آئندہ اسکے خطے پر اثرات سے متعلق  خصوصی سوالات پوچھے گئے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 934653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/934653/مشرق-وسطی-کے-امور-ماہر-سید-ناصر-عباس-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org