QR CodeQR Code

امریکہ کے نجس قدم یہاں نہیں آنے دینگے

سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

مسلم ممالک میں صرف ایران نے فلسطینیوں کی عملی مدد کی

26 May 2021 23:44

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں تحریک حسینی کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ یہاں امریکہ کے فوجی اڈے ہرگز برداشت نہیں کئے جائیں گے، پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو بیدار ہونا ہوگا، فلسطین اسمبلییوں میں قراردادیں پاس کرنے سے آزاد نہیں ہوگا، بڑا افسوس ہوتا ہے یہ دیکھ کر کہ مسلمان حکمران مظاہروں اور قراردادوں کی بات کرتے ہیں، یہ بے اختیار لوگ ہیں، انکے پاس کوئی اختیار نہیں، انکا اختیار امریکہ کے پاس ہے۔


علامہ سید عابد حسین الحسینی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور اسکے بعد تحریک جعفریہ پاکستان میں صوبائی صدر اور مرکزی سینیئر نائب صدر کے عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ ایک طویل مدت تک تحریک کی سپریم کونسل اور آئی ایس او کی مجلس نظارت کے رکن بھی رہے۔ 1997ء میں پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن منتخب ہوئے، جبکہ آج کل علاقائی سطح پر تین مدارس دینیہ کی نظارت کے علاوہ تحریک حسینی کے سرپرست اعلٰی کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کے حوالے سے انکے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 934697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/934697/سابق-سینیٹر-علامہ-سید-عابد-حسین-الحسینی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org