QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا محمد صادق جعفری سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

27 May 2021 22:36

اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مولانا صادق جعفری نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کیجانب سے مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کی تمام عالم اسلام کے مسلمان سخت مذمت کر رہے ہیں، ہر فرد کی شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قتل عام کیخلاف آواز اٹھائے، ہمارا قبلہ اول ناپاک اسرائیل کے قبضہ میں ہے، ہم سب کو یکجا ہوکر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، تاکہ بیت المقدس ازاد ہوسکے، عالم اسلام کے تمام شیعہ سنی برادران سے گزارش کرونگا کہ اس ظلم کیخلاف سب یکجا ہوکر آواز بلند کریں، مجلس وحدت مسلمین انسانوں کو جوڑ رہی ہے، اپنے قیام سے اب تک مجلس وحدت کا یہی منشور ہے کہ سب کو یکجا کیا جائے، جہاں بھی ضرورت پڑی مجلس بھرپور کردار ادا کرے گی، اسلام کیلئے اتحاد کیلئے کام کرتے رہیں گے۔


مولانا محمد صادق جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل اور امام جمعہ و جماعت ہیں، وہ سیاسی و مذہبی فورمز پر ایم ڈبلیو ایم کی نمائندگی کرتے رہے ہیں، اسکے ساتھ ہی مختلف سیمینارز اور کانفرنسز میں مسئلہ فلسطین کو بھرپور اجاگر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے فلسطین کی صورتحال اور حماس کی فتح پر مولانا صادق جعفری سے خصوصی بات چیت کی ہے، اس موقع پر ان سے کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 934878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/934878/ایم-ڈبلیو-کے-رہنماء-مولانا-محمد-صادق-جعفری-سے-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org