0
Friday 28 May 2021 19:56

کراچی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے پابندیوں پر عملدرآمد، مزید سختیاں کردی گئی

متعلقہ فائیلیں
رپورٹ: صفدر عباس

کورونا کی وباء روکنے کیلئے سندھ میں پابندیاں مزید سخت کردی گئیں، دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔ سندھ ٹاسک فورس اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کو عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد شہر بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے پر پولیس شہریوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو صرف ٹیک اووے کی اجازت ہے، جمعہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، تاہم دودھ کی دکانیں اور بیکریوں پر بھی رات بارہ بجے تالے لگانا ہوں گے۔ ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام ویکسینیشن کروائیں، کراچی کے تاجر حکومتی فیصلے کے آگے بضد ہیں، دوسری جانب ضلع جنوبی میں انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیتے ہوئے کئی ریسٹورنٹس سیل کردیئے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت کی پابندیاں رنگ دکھانے لگیں، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح بارہ فیصد سے کم ہوکر آٹھ فیصد پر آگئی ہے۔

قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 935008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش