0
Saturday 29 May 2021 21:15

ڈاکٹر تسلیم رحمانی کا بھارت کی موجودہ صورتحال پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںڈاکٹر تسلیم رحمانی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھتے ہیں، وہ 2001ء میں قائم ہونیوالی مسلم پولیٹیکل کونسل آف انڈیا نامی تنظیم کے صدر ہیں، یہ تنظیم بھارت بھر میں مسلمانوں کو سیاسی مشاورت فراہم کرنے کا واحد و منفرد پلیٹ فارم ہے، یہ پلیٹ فارم ایک پریشر گروپ کی حیثیت سے کام کر رہا ہے، مسلم پولیٹیکل کونسل کے بھارت بھر کے تمام صوبوں میں مشاورتی بورڈ موجود ہیں، ڈاکٹر تسلیم رحمانی ایک سینیئر تجزیہ نگار بھی ہیں، جنھیں عالمی امور پر کمال کی دسترس حاصل ہے۔ آپ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی سیکرٹری بھی ہیں۔ ڈاکٹر تسلیم رحمانی ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل کو لے کر متحرک رہتے ہیں۔ وہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے رکن بھی ہیں۔

اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ڈاکٹر تسلیم رحمانی سے بھارت کی موجودہ صورتحال، کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمے، مسئلہ فلسطین پر بھارتی حکومت کا موقف اور حالات حاضرہ پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے مودی حکومت کو بروقت کووڈ 19 کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، لیکن وہ آج تک اس معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ ڈاکٹر تسلیم رحمانی کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت کو بھارتی عوام کی جان و عزت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 935174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش