0
Sunday 30 May 2021 22:01

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے رہنماء عبدالواسع خان کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںعبدالواسع خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے ہے، اسوقت جماعت اسلامی کے خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ملنسار طبعیت کے مالک عبدالواسع خان اس سے قبل جماعت اسلامی میں مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر رہ چکے ہیں، حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ عبدالواسع صاحب کا شمار جماعت کے اہم اور فعال رہنماوں میں ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی کیجانب سے آج پشاور میں ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ کیا گیا، ’’ٓاسلام ٹائمز‘‘ نے اس تناظر میں جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل، مسئلہ فلسطین کے تناظر میں جماعت اسلامی کی جدوجہد اور اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے عبدالواسع خان کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 935389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش