0
Thursday 3 Jun 2021 01:16

سینیئر تجزیہ نگار سلمان عابد کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںصحافی اور یوٹیوب ولاگر اسد طور پر چند روز قبل تین نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے گھر میں گھس کر تشدد کے بعد ان کی حمایت میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نجی نیوز چینل سے منسلک سینیئر صحافی حامد میر نے ریاستی اداروں کو تنبیہ کی کہ اب آئندہ کسی صحافی پر ایسے تشدد نہیں ہونا چاہیئے، ورنہ وہ گھر کی باتیں بتانے پر مجبور ہوں گے۔ اسلام ٹائمز نے سینیئر تجزیہ نگار سلمان عابد سے مذکورہ موضوع پر خصوصی انٹرویو کیا۔ سلمان عابد پاکستان کے سیاسی، صحافتی، علمی اور اہل دانش طبقات میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں، وہ مختلف پبلک اور نجی یونیورسٹیوں میں میڈیا اور سماجی علوم پر درس و تدریس سے بھی وابستہ ہیں۔ پانچ کتابوں کے مصنف اور کالم نویس ہیں۔ بطور تجزیہ نگار متعدد نجی چینلز پر بدلتی ہوئی سیاست پر تجزیہ بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔ انکا تجزیاتی انداز جذباتی کم اور دلیل و عقلی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ سلمان عابد کا خصوصی انٹرویو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 935992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش