QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا کورونا بندشیں کھولنے کا اعلان

7 Jun 2021 04:53

اسلام ٹائمز: کراچی کے کئی مقامات پر ویکیسینیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ حکومت بار بار شہریوں سے درخواست کر رہی ہے کہ مہلک وباء سے محفوظ رہنے کے لئے جلد از جلد ویکسینیشن کروائیں تاکہ حالات معمول پر آسکیں۔


رپورٹ: صفدر عباس

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد سندھ حکومت نے جلد از جلد بندشیں کھولنے کا اعلان کردیا، کراچی ایکسپو سینٹر میں دوسرا ماس ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں اموات کی شرح کم ہے، صوبے میں بندشیں کھولنے کی طرف جا رہے ہیں۔ ادھر کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی نے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کی یقین دہانی پر رات آٹھ بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ اس سے قبل کراچی کی کئی تاجر تنظیموں نے پانچ جون سے کاروباری مراکز رات آٹھ بجے تک کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب کراچی کے کئی مقامات پر ویکیسینیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ حکومت بار بار شہریوں سے درخواست کر رہی ہے کہ مہلک وباء سے محفوظ رہنے کے لئے جلد از جلد ویکسینیشن کروائیں تاکہ حالات معمول پر آسکیں۔

قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 936669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/936669/سندھ-حکومت-کا-کورونا-بندشیں-کھولنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org