QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر پر مودی حکومت کے موقف پر ڈاکٹر آصف ڈار کا خصوصی انٹرویو

7 Jun 2021 16:07

مقبوضہ کشمیر کے سماجی و سیاسی کارکن ڈاکٹر آصف ڈار کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ مودی حکومت ہندوتوا ایجنڈے کے تحت کام کرکے مسلم اکثریتی ریاست کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کرنا چاہتی ہے۔


ڈاکٹر آصف ڈار کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ سے ہے۔ وادی کشمیر میں مختلف محاذوں پر سرگرم رہنے کے بعد بیرونی ممالک کا رخ کیا۔ آپ سالہا سال مسئلہ کشمیر کی حق خودارادیت کiلئے برسر پیکار ہیں۔ قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مختلف تھانوں میں ان پر کالے قوانین کا نفاذ عمل میں لایا ہے۔ انکے بزرگ والدین کو بھی نہیں بخشا جا رہا اور انہیں صبح و شام مختلف ایجنسیوں کے ذریعے حراساں کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر آصف ڈار پر حق گوئی کی پاداش میں "یو اے پی اے" سمیت متعدد کالے قوانین کا اطلاق کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، مودی حکومت کی سازشیں، کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک کو کچلنے کیلئے مودی حکومت کے نئے منصوبے، سماجی و سیاسی کارکن ڈاکٹر آصف ڈار پر بھارتی حکومت کے شکنجوں پر ان سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ مودی حکومت ہندوتوا ایجنڈے کے تحت کام کرکے مسلم اکثریتی ریاست کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے رشتہ داروں کو صرف میرے رشتہ دار ہونے کے جرم میں حراساں کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 936761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/936761/مقبوضہ-کشمیر-پر-مودی-حکومت-کے-موقف-ڈاکٹر-ا-صف-ڈار-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org