1
Monday 7 Jun 2021 23:41

اتحاد بین المسلمین کیلئے امام خمینی کی فکر شاندار ہے، مولانا عباس شاکری کا انٹرویو

متعلقہ فائیلیںممتاز عالم دین مولانا محمد عباس شاکری انیس سو بیاسی سے کراچی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی۔ انقلاب اسلامی کے بعد انیس سو چوراسی میں شہید مولانا سلطانی کے مدرسہ سے درس حاصل کیا اور آج مدرسہ دارالحکمہ میں مدرس اور مسجد و عزاخانہ سولجر بازار کے پیش امام ہیں۔ وہ ملت کو اجتماعی امور کیجانب راغب کرنے میں ہمیشہ مشغول رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مولانا محمد عباس شاکری نے کہا ہے کہ امام خمینی (رہ) کی کوششوں سے انقلاب سے اتحاد کا مظاہرہ کرنا سیکھ لیا ہے، حتیٰ کہ غیر مسلم بھی آپکے انقلاب سے مستفید ہو رہے ہیں، ہمیں امام خمینی (رہ) کی فکر کو سمجھنے کی ضرورت ہے، بنیادی طور پر امام خمینی (رہ) کے انقلاب میں اصل عمل جو کارفرما ہے وہ نظام ولایت فقیہ ہے، نوجوانوں سے میری گزارش ہے کہ آنکھ، کان کھول کر رکھیں اور حق و باطل کو پہچانیں، اتحاد بین المسلمین کیلئے امام خمینی کی فکر شاندار ہے اور اسکی روشن مثال ہفتہ وحدت کا انعقاد ہے، مستضعفین کا لفظ امام خمینی (رہ) نے متعارف کرایا، اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران نے شاندار ترقی کی ہے، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کیوجہ سے ایران نے الہیٰ طاقت حاصل کی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 936820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش