QR CodeQR Code

5 اگست کے فیصلے نے کشمیری نوجوانوں کو تشدد کیجانب مائل کیا

شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے چیئرمین عاشق حسین خان کا خصوصی انٹرویو

جموں و کشمیر میں ڈی لمی ٹیشن کو ہر قیمت میں صاف و شفاف بنایا جائے

11 Jun 2021 17:54

جموں و کشمیر کے سماجی و سیاسی کارکن اور شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے چیئرمین کا "اسلام ٹائمز" کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پہلی حدبندی کے دوران وادی کشمیر کے سات اسمبلی حلقوں میں شیعہ اکثریتی آبادی ہونے کے باوجود انکو نمائندگی کا حق نہ دیا گیا، کیونکہ کچھ طاقتور سیاستدانوں نے اپنے اپنے حلقے بحال رکھے اور باقی طبقوں کیساتھ زیادتی کا کھیل کھیلا گیا۔


عاشق حسین خان کا شمار جموں و کشمیر کے معروف سیاسی و سماجی کارکنان میں ہوتا ہے۔ عاشق جسین خان نے مختلف ایوانوں میں تیس سال سے زائد عرصہ جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقے کے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کی۔ عاشق حسین خان شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، ڈی لمیٹیشن اور شیعیان کشمیر کے حقوق کے حوالے سے عاشق حسین خان سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ 5 گست کے فیصلے نے کشمیری نوجوانوں کو تشدد کی جانب مائل کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈی لمی ٹیشن کو ہر قیمت میں صاف و شفاف بنایا جائے۔ ماضی میں صوبہ جموں کے مسلم بستیوں کے ساتھ سخت ناانصافی کی گئی ہے، جسکی وجہ سے بھارت کی آزادی کے بعد انکا حال بے حال چلا آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی حدبندی کے دوران وادی کشمیر کے سات اسمبلی حلقوں میں شیعہ اکثریتی آبادی ہونے کے باوجود انکو نمائندگی کا حق نہ دیا گیا کیونکہ کچھ طاقتور سیاست دانوں نے اپنے اپنے حلقے بحال رکھے اور باقی طبقوں کے ساتھ زیادتی کا کھیل کھیلا گیا۔ جموں و کشمیر میں تیس سال سے غیر یقینی حالات و بدامنی، ناانصافی و نابرابری و حق تلفی قائم رہی ہے، جس سے سب سے زیادہ نقصان اقلیتی طبقے کو پہنچا ہے اور پہنچ رہا ہے۔ عاشق حسین خان نے کہا کہ ہر دور میں ہر ایک حکومت نے شیعہ برادری کے ساتھ کی ہے، ہم انصاف و برابری کے خواہاں ہیں، ہم امن و سلامتی کے خواہاں ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 937340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/937340/شیعہ-فیڈریشن-صوبہ-جموں-کے-چیئرمین-عاشق-حسین-خان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org