QR CodeQR Code

علامہ عابد الحسینی کا بیدارئ عوام مہم پر مہورہ اور کنج علی زئی میں خطاب

11 Jun 2021 23:30

اسلام ٹائمز: تحریک حسینی پاراچنار سے سرپرست اعلیٰ نے 24 رمضان المبارک کو یوم القدس کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ عید الفطر کے فوراً بعد وہ بیدارئ عوام مہم کا آغاز کریں گے اور حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف کھل کر میدان میں اتریں گے۔ چنانچہ علامہ صاحب نے اپنے بروگرام کا آغاز سید ابوالحسن فخر عالم بابا سے کیا، جبکہ دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پیواڑ، قباد شاہ خیل، ابراہیم زئی وغیرہ میں پروگرام ہوچکے ہیں۔ آج بروز جمعہ علامہ صاحب نے کنج علیزئی اور اسکے بعد مہورہ میں پروگرام اٹینڈ کیا اور عوام کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا۔


ویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی

علامہ سید عابد الحسینی کی زیر قیادت تحریک حسینی کا علاقے کے گوشے گوشے اور گاؤں گاؤں بیدارئ ملت پروگرام جاری ہے۔ جہاں علامہ صاحب طوری بنگش قبائل اور پاراچنار کے ساتھ حکومتی معاندانہ رویئے سے لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ علامہ صاحب نے 24 رمضان المبارک کو یوم القدس کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ عید الفطر کے فوراً بعد وہ بیدارئ عوام مہم کا آغاز کریں گے اور حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف کھل کر میدان میں اتریں گے۔ چنانچہ علامہ صاحب نے اپنے بروگرام کا آغاز سید ابوالحسن فخر عالم بابا سے کیا، جبکہ دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پیواڑ، قباد شاہ خیل، ابراہیم زئی وغیرہ میں پروگرام ہوچکے ہیں۔ آج بروز جمعہ علامہ صاحب نے کنج علیزئی اور اس کے بعد مہورہ میں پروگرام اٹینڈ کیا اور عوام کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا۔

انہوں نے سرکاری دفاتر کے پاراچنار سے صدہ منتقلی، بالش خیل اور کنج علی زئی اراضی پر سرکار کی متعصبانہ پالسی کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر براجمان اداروں نے تعصب کی عینک لگائی ہوئی ہے، جنہیں صرف ایک ہی فریق کے حقوق نظر آتے ہیں،جبکہ دوسرے فریق کے حقوق کا انہیں کوئی خیال نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے تحریک حسینی کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ تحریک حسینی کا اپنا کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ اس نے قوم کے مشترکہ مسائل ہی کے لئے قیام کیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 937568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/937568/علامہ-عابد-الحسینی-کا-بیدارئ-عوام-مہم-پر-مہورہ-اور-کنج-علی-زئی-میں-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org