QR CodeQR Code

متحدہ علماء بورڈ میں اہل تشیع کو مساوی نمائندگی دی جائے، علامہ احمد اقبال رضوی

13 Jun 2021 18:30

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یکساں قومی نصاب سے نئی نسل کو معتدل اسلام سے روشناس کروانا چاہیئے اور اس حوالے سے علمائے کرام کو اپنا کلیدی ادا کرنا چاہیئے۔ نصاب میں کربلا اور اہلبیت کرام ؑ کے بارے میں مضامین کو شامل کرنا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملت تشیع پاکستان عزاداری کے مسئلہ پر ایک پیج پر ہے، کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے اور ہر ضلع میں عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع کو نظر انداز کیا جانا قبول نہیں، متحدہ علماء بورڈ میں مساوی نمائندگی دی جائے۔


علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تربیت سمیت مختلف تنظیمی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کیساتھ مختلف اہم قومی و ملی امور کے موضوعات پر ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 937874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/937874/متحدہ-علماء-بورڈ-میں-اہل-تشیع-کو-مساوی-نمائندگی-دی-جائے-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org