QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کی پنجاب حکومت کیخلاف پریس کانفرنس

15 Jun 2021 21:30

علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک سے وفاداری کی پاسداری کی ہے، اپنے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی وطن کی حرمت کیلئے ہم ہی قربانیاں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ بھر فرقہ وارانہ جنگ چھیڑی جا رہی ہے، عزاداروں کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر ہابند سلاسل کیا گیا، عزاداری سید الشہداء ہماری عبادت ہے، ہم اس سے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا دیگر علمائے کرام اور آئمہ جمعہ و جماعت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نون لیگ کے دور میں ہم سے زیادتی ہوئی، پی ٹی آئی حکومت سے یہ توقع نہیں تھی، بیوروکریسی نے یزید کا کردار ادا کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ متحدہ علما بورڈ میں اہلسنت کی تعداد دس، الحدیث کی تعداد چھ اور ہماری تعداد پانچ ہے، متحدہ علماء بورڈ میں ہماری تعداد آدھی کر دی گئی ہے، ہماری بات کو سنجیدگی سے سنیں اور اس پر عمل کریں۔

امتیازی اور ناروا سلوک ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علما بورڈ میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، جس کیخلاف اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس لا چکے ہیں، سب نے حمایت کی، لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا، گورنمنٹ اس حساس ایشو کی طرف توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں علمائے کرام کا اکٹھا ہونا ہمارا احتجاج ہے، اگر توجہ نہ دی گئی تو ہم پُرامن احتجاج کریں گے، جب تک متحدہ علماء بورڈ میں ہمارے علماء کی تعداد دوسرے مسالک کے علماء کرام کے برابر نہیں کی جاتی، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 938221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/938221/ایم-ڈبلیو-کے-رہنماوں-کی-پنجاب-حکومت-کیخلاف-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org