0
Wednesday 16 Jun 2021 00:46
عالمی طاقتیں امت مسلمہ کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں

صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا پریشر ڈالتے ہیں، سید یاور عباس بخاری

متحد امت مسلمہ کی پھونک سے صیہیونی طاقت ریزہ ریزہ ہو جائے گی
متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کروڑوں یہودیوں میں سے چند لاکھ صیہونی دنیا کو کنٹرول کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ ہم اسلام کے دعویدار ہیں لیکن حقیقی مسلمان تو وہ تھے، جو میدان کربلا میں ہزاروں کے لشکر سے نبرد آزما ہوئے، لیکن بدقسمتی سے ہم ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کیا، وہ لاہور میں جے یو آئی کے زیر اہتمام حمایت فلسطین، عالمی امن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پاکستان اور اسلام کی دشمن ہے اور عالمی طاقتیں آپ کے متحد ہونے سے خوفزدہ ہیں، جس روز امت مسلمہ متحدہ ہوگئی، ایک پھونک سے صیہونی طاقتیں ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔ صیہونی ہمیں علاقوں اور فرقوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والے پاکستان پر اسرائیل کو قبول کرنے کا پریشر ڈالتے ہیں، آخر کیوں پاکستان اسرائیل کو قبول کرے۔؟ کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، پرعزم قوم اور دفاعی طاقت کا اختیار رکھتا ہے۔ ہماری نسل نو کو اپنی اہمیت سمجھنا ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 938263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش