QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا بجٹ، کراچی کی تاجر برادری خوش

16 Jun 2021 06:08

اسلام ٹائمز: صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ بیشتر تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا گیا ہے، زرعی شعبے پر خاص توجہ دی گئی ہے، جس سے گندم، چاول اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور اس کے ثمرات سے پورا ملک مستفید ہوگا جبکہ اپنے گھر اور کاروبار کے لئے قرضے کی اسکیمز بھی خوش آئند ہیں۔


رپورٹ: صفدر عباس

یکم جولائی سے شروع ہونے والے پاکستان کے نئے مالی سال کے لئے گذشتہ دنوں وفاقی بجٹ پیش کیا گیا، جس کا کل حجم چوراسی کھرب ستاسی ارب روپے ہے، بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے اکیس کھرب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی میں پانی کے کے فور سمیت دیگر منصوبوں کے لئے ساڑھے سولہ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کراچی ٹرانسفارمر پلان کے لئے اٹھانوے ارب روپے رکھے گئے ہیں، اس کے علاوہ کراچی کے لئے کئی دیگر منصوبے بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔ آئندہ مالی سال تعلیم کے شعبے پر چھیاسٹھ ارب اور صحت کے شعبے پر تیس ارب روپے مختس کئے گئے ہیں، ملک میں مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے متعدد لگژری اشیاء کی درامد پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کئی اشیاء کے خام مال پر درآمدی ڈیوٹی میں چھوت دی گئی ہے۔ تاہم صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ صنعت و تجارت کے لئے یہ ایک معقول ہے لیکن پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ صنعت کاروں نے کہا کہ ٹیکس نظام آسان بنایا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹسز ختم کردیئے گئے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ بیشتر تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا گیا ہے، زرعی شعبے پر خاص توجہ دی گئی ہے، جس سے گندم، چاول اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور اس کے ثمرات سے پورا ملک مستفید ہوگا جبکہ اپنے گھر اور کاروبار کے لئے قرضے کی اسکیمز بھی خوش آئند ہیں۔

قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 938284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/938284/وفاقی-حکومت-کا-بجٹ-کراچی-کی-تاجر-برادری-خوش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org