0
Thursday 17 Jun 2021 18:37

ایران کیجانب سے مقبوضہ کشمیر کو آکسیجن کنسنٹریٹر کی کھیپ عطیہ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

عالمی وباء کورونا وائرس کے چلتے ہمیشہ کی طرح اسلامی جمہوری ایران نے ضرورتمندوں کا خاصا خیال رکھا ہے اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایران نے دوسروں کو اپنی ضرورت و احتیاج پر مقدم رکھا۔ اس اہم خوبی کا اعادہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوری ایران نے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور جموں و کشمیر کے لئے بھی طبی آلات فراہم کئے۔ ایران نے بڑی تعداد میں آکسیجن کنسنٹریٹر کی کھیپ کشمیر روانہ کرکے اس مشکل گھڑی میں اہلیان کشمیر کے لئے مسیحائی کارنامہ انجام دیا۔ کشمیر میں آکسیجن کنسنٹریٹر کی یہ کھیپ یہاں سرگرام ادارے "احساس انٹرنیشنل" کو موصول ہوئی۔ یہ طبی کھیپ وصول پا کر احساس انٹرنیشنل نے اسلامی جمہوری ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ انسانی بینادوں پر دنیا بھر کے ضرورت مندوں کا خیال رکھا ہے۔

ادارے کے ذمہ داروں نے کہا کہ آج اس عالمی وباء میں ہر طرف ہاہاکار مچی ہوئی ہے، ایسے میں ایران نے دوسروں کو خود پر ترجیح دیکر ایک بڑا کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اگرچہ خود عالمی پابندیوں کا شکار ہے، پھر بھی انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے منہ نہیں موڑا ہے اور جب ہمیں کووڈ 19 جیسی مہلک بیماری سے مقابلہ کرنے میں تعاون کی ضرورت آن پڑی تو ایران نے آگے بڑھ کر ہمارا ہاتھ تھاما جس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے۔ احساس انٹرنیشنل نے اس دوران اسلامی جمہوری ایران، آستان قدس رضوی، رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور ہندوستان میں ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ احساس انٹرنیشنل کووڈ 19 کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے وادی کشمیر میں فعال کردار ادا کئے ہوئے ہے۔ عوام تک راحت رسانی، ادویہ اور امدادی سامان پہنچانا، طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل آوری کو یقینی بنانا اور کووڈ 19 کے حوالے سے مختلف ذرائع سے آگہی مہم چلانے میں ادارہ پیش پیش رہا ہے۔ احساس انٹرنیشنل کے زیر نگرانی سرینگر میں ایک کووڈ ہسپتال بھی چلایا جا رہا ہے، جس میں ادارے سے وابستہ کارکنان، ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 938567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش