QR CodeQR Code

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا خصوصی انٹرویو

19 Jun 2021 20:57

اسلام ٹائمز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امام جمعہ کوئٹہ کا کہنا تھا کہ وہ چیزیں غیر قانونی اور قابل اعتراض ہوسکتی ہیں، جو کسی ملک کے قانون، آئین اور اخلاقیات کے خلاف ہوں۔ کوئی مخصوص زبان یا دینی معارف قابل اعتراض نہیں ہوسکتے، حکومت کو چاہیئے کہ اس معاملے کی مزید وضاحت کرے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے بند کرنے کا معاملہ حکومتی سطح پر اختلافات کیوجہ سے ہے، جنہیں سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کرنا بہتر اقدام ہے۔


علامہ سید ہاشم موسوی کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی اور دینی و اسلامی علوم کیلئے ایران کے شہر قم المقدس کا رخ کیا۔ کئی برس دینی امور کا علم حاصل کرنے کے بعد وہ واپس کوئٹہ آئے اور امام جمعہ کوئٹہ کے فرائض انجام دینے شروع کر دیئے۔ اسکے علاوہ وہ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے بھی رکن ہیں۔ اتحاد بین المسلمین اور امن کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں نظر آئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کوئٹہ میں چند ایسے اسکولوں کو بند کر دیا گیا، جہاں ایرانی نصاب پڑھایا جا رہا تھا۔ حکومت کے اس اقدام کے بعد کوئٹہ کی متعدد معروف سیاسی و مذہبی شخصیات نے ملت تشیع خاص طور پر ہزارہ کمیونٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسی حوالے سے اسلام ٹائمز کے نمائندے نے علامہ سید ہاشم موسوی سے انٹریو لیا، جس میں ان تمام باتوں کی وضاحت کی گئی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 938993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/938993/امام-جمعہ-کوئٹہ-علامہ-سید-ہاشم-موسوی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org