1
Monday 21 Jun 2021 20:57

متحدہ علماء بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسین لاہور کے سربراہ ہیں، وہ اسلامی نظریاتی کونسل، متحدہ علماء بورڈ، قرآن بورڈ پنجاب، مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور پنجاب کریکولم بورڈ کی جائزہ کمیٹی کے رکن ہیں۔ بیسیوں کتب تالیف و ترجمہ کیں، قرآن مبین کا ترجمہ شائع کرنے کا بھی شرف حاصل ہے، انکے ترجمہ قرآن کا نام "فلاح الدارین فی منہاج الحسینؑ" ہے، جسے عوامی و مذہبی حلقوں میں کافی پذیرائی ملی ہے۔ موجودہ یکساں قومی نصاب کے حوالے سے اہل تشیع اور اہلسنت کیجانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے "اسلام ٹائمز" نے ان کیساتھ لاہور میں ایک نشست کی، جس میں نصاب تعلیم میں پائی جانیوالی خامیوں اور تحفظات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کیساتھ ہونیوالی گفتگو قارئین و ناظرین اسلام ٹائمز کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 939297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش