QR CodeQR Code

متحدہ علماء بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

21 Jun 2021 20:57

تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ، رکن اسلامی نظریاتی کونسل و متحدہ علماء بورڈ کا اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ یکساں قومی نصاب میں ناصیبت کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس نصاب میں قومی نام کی کوئی چیز نہیں، تاریخ اسلام کے اہم ابواب نکال دیئے گئے ہیں اور جو شامل کئے گئے ہیں انکی بھی روح نہیں، واقعہ کربلا جیسا اہم ترین باب نکال دیا گیا ہے، جبکہ جنگوں کے جو واقعات ہیں، ان میں بھی اہم واقعات کو شامل نہیں کیا، اہلبیت اطہار کا تذکرہ نکالا گیا ہے، ایسا نصاب فرقہ واریت پھیلانے کا باعث بنے گا۔


ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسین لاہور کے سربراہ ہیں، وہ اسلامی نظریاتی کونسل، متحدہ علماء بورڈ، قرآن بورڈ پنجاب، مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور پنجاب کریکولم بورڈ کی جائزہ کمیٹی کے رکن ہیں۔ بیسیوں کتب تالیف و ترجمہ کیں، قرآن مبین کا ترجمہ شائع کرنے کا بھی شرف حاصل ہے، انکے ترجمہ قرآن کا نام "فلاح الدارین فی منہاج الحسینؑ" ہے، جسے عوامی و مذہبی حلقوں میں کافی پذیرائی ملی ہے۔ موجودہ یکساں قومی نصاب کے حوالے سے اہل تشیع اور اہلسنت کیجانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے "اسلام ٹائمز" نے ان کیساتھ لاہور میں ایک نشست کی، جس میں نصاب تعلیم میں پائی جانیوالی خامیوں اور تحفظات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کیساتھ ہونیوالی گفتگو قارئین و ناظرین اسلام ٹائمز کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 939297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/939297/متحدہ-علماء-بورڈ-کے-رکن-ڈاکٹر-محمد-حسین-اکبر-کا-یکساں-نصاب-تعلیم-حوالے-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org