QR CodeQR Code

شعبان عشائی کی سرینگر میں مودی کے منصوبوں کیخلاف پریس کانفرنس

22 Jun 2021 21:03

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے نائب صدر کا سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بی جے پی کے سامنے تسلیم نہیں ہونگے، وادی کشمیر کے سیاسی لیڈروں کی رہائی تک مودی حکومت کی بات چیت محض ایک دھوکہ ہے۔


رپورٹ: جاوید عباس رضوی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی 24 جون کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی "کل جماعتی میٹنگ" سے قبل کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی تیاری بھی زور و شور کے ساتھ ہو رہی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس گپکار الائنس میں شامل تمام پارٹیوں کے نمائندے ذاتی طور پر اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ "کل جماعتی میٹنگ" میں نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے۔ یاد رہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق کل جماعتی میٹنگ 24 جون کو نئی دہلی میں طے ہے اور اس میں کشمیر کے 14 مین اسٹریم سیاسی لیڈران کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی نے آج سرینگر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی اور مودی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے نائب صدر شعبان عشائی کا سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بی جے پی کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے سیاسی لیڈروں کی رہائی تک مودی حکومت کی بات چیت محض ایک دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کسی سے بھی بات چیت ہوسکتی ہے لیکن بی جے پی سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کے بعد ہی بھارتی حکومت سے بات چیت کی جاسکتی ہے۔ عوامی اتحاد پارٹی کی پریس کانفرنس قارئین محترم کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 939475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/939475/شعبان-عشائی-کی-سرینگر-میں-مودی-کے-منصوبوں-کیخلاف-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org