QR CodeQR Code

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کا خصوصی انٹرویو

22 Jun 2021 20:25

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے جمہوری فیصلے سے انقلابِ اسلامی ایک نیا جنم لے چکا ہے۔ اس انتخاب کے ثمرات اور نتائج سے مغربی استعمار کے رونے اور چیخنے کی آوازیں ہم قریب سے محسوس کریں گے۔ شہید سردار، رہبر معظم اور ابراہیم رئیسی ایک فکر کے تسلسل کا نام ہے اور یہ جیت اسلام اور انقلاب کی جیت ثابت ہوگی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان تاحال امریکی کیمپ کا حصہ ہے، جس کی بڑی وجہ اقتصادی کمزوری ہے۔ آئندہ وقت میں ماضی کی نسبت پاکستان اور ایران تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور سرمایہ دارانہ نظام کو شکست ہوگی۔


علامہ محمد امین شہیدی امت واحدہ پاکستان کے سربراہ ہیں۔ وہ ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، وہ اپنی تقریر میں حقائق کی بنیاد پہ حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتخاب اور پاکستان ایران تعلقات کے تناظر میں ان سے خصوصی انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 939533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/939533/امت-واحدہ-پاکستان-کے-سربراہ-علامہ-محمد-امین-شہیدی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org