QR CodeQR Code

اسلامی مذاہب کو قریب لانے میں رضوی ثقافت کا ناقابل فراموش کردار

23 Jun 2021 23:28

اسلام ٹائمز: خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد اقبال رضوی نے کہا کہ امام ہشتم ؑ کا دور ایسا تھا، جس میں نئے نئے ادیان اور مذاہب ایجاد ہو رہے تھے، امام علی رضاؑ نے بڑے احسن طریقے سے اسلام کے عقائد اور فکر کا دفاع کیا، آج بھی امامؑ کا حرم تمام مسالک کا مرکز ہے، ایران کا انقلاب بھی امامؑ کی فکر کا نتیجہ ہے۔


رپورٹ: صفدر عباس

عشرہ کرامت کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں ایک کانفرنس بعنوان اسلامی مذاہب کو قریب لانے میں رضوی ثقافت کا کردار منعقد کی گئی۔ شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مختلف مذاہب کو قریب لانے میں رضوی ثقافت کا اہم کردار رہا ہے، ہمیں علم ہونا چاہیئے کہ اتحاد بین المسلمین کے لئے آئمہ معصومین، اولیائے کرام اور بزرگان دین کی کیا تعلیمات ہیں۔ ممتاز صحافی نذیر لغاری نے کہا کہ بین المذاہب کے حوالے سے اسلامی فقہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ مولانا احمد اقبال رضوی نے کہا کہ امام ہشتم ؑ کا دور ایسا تھا، جس میں نئے نئے ادیان اور مذاہب ایجاد ہو رہے تھے، امامؑ نے بڑے احسن طریقے سے اسلام کے عقائد اور فکر کا دفاع کیا، آج بھی امامؑ کا حرم تمام مسالک کا مرکز ہے، ایران کا انقلاب بھی امامؑ کی فکر کا نتیجہ ہے، امام خمینی اور ان کے بعد رہبر معظم نے جو بھی لیا ہے وہ امامؑ، بی بی معصومہ قم ؑ سے اور اہل بیتؑ سے لیا ہے، امام خمینی نے ہفتہ وحدت کا آغاز کیا، یوم القدس کا اغاز کیا، یہ سب اتحاد بین الملسمین کا بہت بڑا ذریعہ بنا۔ کانفرنس میں کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل آقائے نوریان، خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر بہرام کیان، مولانا رئیسی، ممتاز صحافی نذیر لغاری، جمعیت علمائے پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری عقیل انجم، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا احمد اقبال رضوی سمیت دیگر علما و رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 939717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/939717/اسلامی-مذاہب-کو-قریب-لانے-میں-رضوی-ثقافت-کا-ناقابل-فراموش-کردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org