QR CodeQR Code

سینیئر صحافی و تجزیہ نگار محمد ابراہیم خان کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

24 Jun 2021 03:30

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں سینیئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ کو فوجی اڈے نہ دینے کے اعلان سے امریکہ کو یقینی طور پر دکھ تو پہنچا ہے، لیکن پھر بھی امریکہ، پاکستان کو کھونا نہیں چاہے گا۔ سعودی عرب اور ایران کے قریب آنے سے بھی واشنگٹن کی پریشانی بڑھے گی، تہران اور کابل کی قربت بڑھنا بھی خطہ میں امریکہ کیلئے تکلیف دہ ہوگا۔


محمد ابراہیم خان صاحب کا تعلق پشاور سے ہے، انکا شمار صوبہ کے معروف اور سینیئر صحافیوں و تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، ملکی و بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، خاص طور پر افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر انکی بہت اچھی گرپ ہے۔ ابراہیم خان صاحب پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی ذمہ داریوں سمیت متعدد مرتبہ پشاور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے وزیراعظم عمران خان کیجانب سے امریکہ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار، ایران کے صدارتی انتخابات اور مسئلہ افغانستان سمیت بعض دیگر ایشوز پر محترم ابراہیم خان کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 939737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/939737/سینیئر-صحافی-تجزیہ-نگار-محمد-ابراہیم-خان-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org