QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون کے رہنماء اسرار اللہ ایڈووکیٹ کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

27 Jun 2021 16:16

لیگی رہنماء کا اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہم نئے ایرانی صدر سے بھی امید رکھتے ہیں کہ جہاں وہ ایران کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے, وہیں اپنے پڑوسی برادر ملک پاکستان کیساتھ بھی اچھے تعلقات رکھیں گے، خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان، ایران، چین اور روس کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے، جو کہ خطہ میں قیام امن کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان کو کسی صورت اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال کرنے نہیں دینا چاہیئے، پاکستان اسوقت افغانستان میں کوئی بڑا کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پی ڈی ایم چاہتی تو پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کرسکتی تھی، میں سمجھتا ہوں کہ انہیں موقع دیا جانا چاہیئے کہ یہ عوام کے سامنے مزید ایکسپوز ہو جائیں۔


اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے اپنا سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں، اس سے قبل وہ جماعت اسلامی کے قافلے میں شامل تھے اور وہاں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ انتہائی خوش اخلاق صفت کے مالک اسرار اللہ خان پیشے کے لحاظ سے وکیل رہ چکے ہیں۔ وہ انتخابی سیاست میں بھی حصہ لے چکے ہیں، انکا شمار میڈیا دوست شخصیات میں ہوتا ہے، ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے اسرار اللہ خان کیساتھ ملکی سیاسی صورتحال، ایران میں نئی حکومت کے قیام، وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کو انکار اور افغانستان کے بدلتے حالات پر ایک انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 940339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/940339/مسلم-لیگ-نون-کے-رہنماء-اسرار-اللہ-ایڈووکیٹ-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org