0
Wednesday 30 Jun 2021 15:44

تجزیہ نگار و صحافی رمیض مخدومی کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںرمیض مخدومی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ سالہا سال سے صحافت کے پیشہ سے وابستہ ہیں اور ہمیشہ سے کشمیر کی صورتحال پر لکھتے آئے ہیں۔ بھارت کے قومی ٹی وی چینلز میں حصہ لیکر مسئلہ کشمیر کی وکالت آپکا اہم کارنامہ ہے۔ رمیض مخدومی کشمیر میڈیا واچ کے منیجنگ ایڈیٹر بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے نئی دہلی میں نریندر مودی کیجانب سے بلائی جانے والی "کل جماعتی میٹنگ" اور مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تجزیہ نگار و صحافی رمیض مخدومی سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاسی جماعتوں کے لیڈران اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے نریندر مودی سے ملنے دہلی گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اپنے حقیر مفادات کی خاطر ہمیشہ دوغلی پالیسی اپنائی ہے، اس لئے ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔ رمیض مخدومی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے صحافی کھلی فضا میں سانس لینے سے ڈر محسوس کر رہے ہیں اور یہاں اظہار رای پر مکمل پابندی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 940495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش