0
Monday 5 Jul 2021 08:50

تحریک حسینی کیجانب سے مرحوم رہنماء یوسف حسین جعفری کے مزار پر مجلس کا اہتمام

متعلقہ فائیلیںویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی

سابق صدر تحریک حسینی علامہ حاج یوسف حسین جعفری یکم جولائی بروز جمعرات انتقال کرگئے، اگلے روز جمعہ کو انکی نماز جنازہ اور تجہیز و تکفین ہوئی، جبکہ کل شام بروز اتوار تحریک حسینی کی جانب سے ان کے مزار پر مجلس اور ماتم کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ اور بیسیوں علماء و ذاکرین اور تنظیمی افراد سمیت ہزاروں کی تعداد میں متوالوں نے شرکت کی۔ متوالوں نے گھر سے مزار تک جلوس کی شکل میں امام حسین علیہ السلام کا ماتم کیا۔ مزار پہنچ کر یوسف آغا کی دلنشین آواز میں مجلس سنائی گئی، جسے سن کر شرکاء دھاڑیں مار کر رو رہے تھے۔ اس کے بعد علامہ سید محمد حسین طاہری نے مجلس جبکہ ذاکرین نے نوحہ خوانی کی۔ آخر میں سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین نے مزار پر پھول چڑھائے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 941616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش