QR CodeQR Code

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ

9 Jul 2021 23:18

اسلام ٹائمز: مقررین کا ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت اور تکفیریت کے فروغ میں بھی انہی قوتوں کا ہاتھ ہے، جو مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کیلیے ڈالر و دینار کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت کا پرچار کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرکے سخت کارروائی میں جس قدر تساہل برتا جائے گا، اس قدر ملکی سلامتی کیلئے خطرات شدید تر ہوتے جائیں گے۔


رپورٹ: تصور شہزاد

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر جمعہ کے روز ملک بھر میں "یوم عظمت اہلبیت (ع)" منایا گیا۔ جس کا مقصد خاندان رسالت (ص) کی عظمت و اہمیت کو بیان اور گستاخان کیخلاف فوری اور سخت سزاؤں کا مطالبہ کرنا تھا۔ جمعہ کے خطبات میں آئمہ کرام نے عظمت اہلبیت (ع) پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی محبت کو ہر کلمہ گو کیلئے واجب قرار دیا۔ لاہور میں عظمت اہلبیت (ع) کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، کارکنان اور سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر گستاخان اہلبیت (ع) کیخلاف اور عظمت اہلبیت (ع) پر نعرے درج تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 942513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/942513/لاہور-میں-مجلس-وحدت-مسلمین-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org