QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا ویڈیو انٹرویو (1)

11 Jul 2021 14:35

مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین کا خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہر مرتبہ محرم الحرام سے قبل ملک میں فرقہ وارانہ فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ایسے عناصر امریکہ اور اسکے حواریوں کے غلام ہیں، پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ہمیشہ ایسی مزموم کوششوں کو ناکام بنایا۔ نصاب تعلیم فرقہ واریت سے پاک ہونا چاہیئے، تاہم گذشتہ چند دہائیوں سے ایک مسلم پاکستان کو ایک مسلکی پاکستان میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومتی مذہبی فورمز میں تمام مسالک کو متناسب نمائندگی دی جائے۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مختلف ملکی و بین الاقوامی امور کے حوالے سے علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے.(انٹرویو طولانی ہونے کیوجہ سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، حصہ دوئم کل جاری کیا جائیگا)۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 942750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/942750/ایم-ڈبلیو-ترجمان-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی-کا-ویڈیو-انٹرویو-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org