QR CodeQR Code

پاکستان تاحال امریکی بلاک کا حصہ ہے

سینیئر صحافی و کالم نگار حیدر جاوید سید کا خصوصی انٹرویو

افغانستان کی تقسیم ہوئی تو پورا خطہ متاثر ہوگا

11 Jul 2021 21:25

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں معروف کالم نگار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغان پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ یہاں چندہ اور بھرتی کے سلسلہ کو بند کروانا پڑے گا، ورنہ پہلے کی طرح ہمیں اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ریاستی ادارے پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں، جس میں ملکی مفاد مقدم ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان تاحال امریکی بلاک کا حصہ ہے۔ امریکہ نے پاکستان سے اڈے نہیں مانگے اور نہ ہی انکار کرنے کی پوزیشن پر ہیں۔


حیدر جاوید سید 1973ء سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، وہ مصنف اور کالم نگار ہیں، بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان سے ہے، انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، ضیاء الحق، محترمہ بےنظیر بھٹو شہید، نواز شریف، پرویز مشرف کے ادوار دیکھے ہیں، ضیاء الحق کے دور میں جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں، مختلف سماجی و سیاسی ایشوز پر اپنا اظہار خیال کھل کر کرتے ہیں، افغانستان کی بدلتی صورتحال پر خاص نگاہ رکھتے ہیں، افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر حالیہ دنوں افغان نامہ کے عنوان سے سلسلہ وار کالم بھی لکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے حیدر جاوید سید سے پاکستان کی افغان پالیسی، مسئلہ افغانستان کا حل اور افغانستان میں طالبان کی پیشرفت کے بعد خطے کو درپیش مسائل کے تناظر میں خصوصی گفتگو کی جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
 


خبر کا کوڈ: 942877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/942877/سینیئر-صحافی-کالم-نگار-حیدر-جاوید-سید-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org