QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا ویڈیو انٹرویو(2)

13 Jul 2021 02:12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان کا خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایک بہادر انسان اور انقلابی شخصیت ہیں، انکی آمد سے امید ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی کئی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل پاکستان اور ایران کے جانی دشمن ہیں، وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات بہتر ہوں۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مختلف ملکی و بین الاقوامی امور کے حوالے سے علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جسکا دوسرا حصہ قارئین کے پیش خدمت ہے. قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 942901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/942901/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-ترجمان-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی-کا-ویڈیو-انٹرویو-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org