0
Friday 16 Jul 2021 19:08

پاراچنار، قرآن خوانی کے اجتماع سے علامہ سید عابد الحسینی کا خصوصی خطاب

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

تحریک حسینی کے سابق صدر مرحوم علامہ یوسف حسین جعفری کی روح کو ایصال ثواب کیلئے آج بروز جمعہ مجلس عزا اور قرآنخوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ صبح 9 تا 11 بجے فاتحہ خوانی اور قرآنخوانی ہوئی، جبکہ اسکے بعد مجلس شروع ہوئی۔ جس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی اور علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی نے خطاب کیا۔ آخر میں تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے عوام کی توجہ علاقے میں منشیات اور فحاشی کے فروغ نیز قومی حقوق کی جانب مبذول کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہمارے جوانوں کو منشیات اور فحاشی کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم دشمن کی ایسی کوششوں کو عوام کے بھرپور تعاون سے وہ ہر سطح پر ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے بیداری کا جو سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے، وہ جاری رہے گا اور پوری قوم کو اعتماد میں لینے کے بعد ایک ایسا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جس سے پورا سرکاری نظام بلاک ہوکر رہ جائے اور پھر یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا، جب تک ہمارے مسائل کا حل نہیں نکالا جاتا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 943746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش