QR CodeQR Code

افغانستان سے امریکی انخلاء، جماعت اسلامی کے رہنماء زاہد عسکری سے خصوصی انٹرویو

18 Jul 2021 06:02

اسلام ٹائمز سے خصوصی بات چیت میں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ امریکا نے نائن الیون کے بعد افغانستان کو اپنا دشمن سمجھا اور یہ سوچا کہ بس اب افغانستان کو تہس نہس کر دینا چاہیئے لیکن آج امریکا کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے، اسے افغانستان میں شکست ہوئی ہے، جن افغانوں کے پاؤں میں جوتا نہیں، کھانے کو روٹی نہیں ہوتی تھی، انہوں نے ثابت کر دیا کہ جنگیں اسلحے سے نہیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں، نہتے افغانوں نے پورے افغانستان کے اندر امریکا اور نیٹو افواج کو بہت ٹف ٹائم دیا، انہوں نے امریکا اور نیٹو افواج کا اسلحہ بھی چھینا، امریکا کو جلد ہی اندازہ ہوگیا کہ وہ دلدل میں پھنس چکا ہے، ایک وقت آیا کہ وہ افغانستان سے جان چھڑا کر فرار کا راستہ چاہتا تھا لیکن افغانستان کے لوگوں نے جواب دیا کہ امریکا نے شکست کھائی ہے، اس لئے اسے خود ہی یہاں سے واپس چلے جانا چاہیئے، مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے، امریکی فوج کو بگرام ایئربیس رات کی تاریکی میں خالی کرکے جانا پڑا، یہ افغانوں کی بہت بڑی کامیابی ہے، امریکا کو افغانستان میں سخت ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔


زاہد عسکری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہ جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات ہیں، صحافت سے انکا گہرا تعلق رہا ہے، انیس سو اٹھتر میں جامعہ کراچی میں جرنلزم کے طالب علم تھے لیکن تعلمی سلسلہ ادھورا چھوڑ کر لیبر فیلڈ میں چلے گئے، پاکستان اسٹیل مل میں تیس سال گزارے، وہاں ٹریڈ یونین کے صدر رہے، وہیں آفیسرز کی تنظیم بھی بنائی، دو ہزار گیارہ میں پاکستان اسٹیل مل سے ریٹائرڈ ہوگئے اور صحافت کا شوق پورا کرنے کیلئے دو ہزار بارہ میں جامعہ اردو میں ماس کمیونیکیشن میں داخلہ لیا اور ماسٹرز مکمل کیا۔ انہوں نے ایل ایل بی بھی کیا ہے، دو ہزار گیارہ سے آج تک جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ اطلاعات اور نشر و اشاعت کے سیکرٹری ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے زاہد عسکری سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 944018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/944018/افغانستان-سے-امریکی-انخلاء-جماعت-اسلامی-کے-رہنماء-زاہد-عسکری-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org