0
Sunday 25 Jul 2021 21:26

نثار فیضی کا برسی علامہ شہید عارف الحسینی کے اجتماع سے متعلق ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںنثار علی فیضی کا بنیادی تعلق گلگت بلتستان سے ہے، وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم کی حیثیت سے ملی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ قبل ازیں سیکرٹری فلاح و بہبود بھی رہ چکے ہیں۔ نجی زندگی میں شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور ایک اچھے معلم کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، جناب نثار علی فیضی ملکی و بین الاقوامی حالات پر اچھی نظر رکھتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کیجانب سے ہر سال شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے عوامی اجتماع منعقد کیا جاتا ہے، اس سال یہ اجتماع یکم اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد کیا جا رہا ہے، اس اجتماع کے انتظامی امور نثار فیضی کے ذمہ ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے اس اجتماع کی مناسبت سے اور شہید عارف الحسینی کی فکر اور انکے راستہ پر چلنے کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی کامیابیوں سے متعلق ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 945034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش