QR CodeQR Code

کوئٹہ، الغدیر کمیٹی کیجانب سے غدیر فیسٹیول کا انعقاد

26 Jul 2021 22:30

اسلام ٹائمز: فیسٹیول کا مقصد تاریخی واقعے کے مقصد کو زندہ رکھنا تھا۔ فیسٹیول انتظامیہ کے افراد لوگوں کی رہنمائی کیلئے موجود تھی، جو انہیں تاریخی واقعے سے متعلق آگاہ کرتے نظر آئے۔


رپورٹ: اعجاز علی

الغدیر کمیٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی غدیر فیسٹیول کا انعقاد ہزارہ عیدگاہ علمدار روڈ کوئٹہ میں ہوا۔ فیسٹیول میں خانہ کعبہ، میدان خمِ غدیر اور عید غدیر سے متعلق دیگر تاریخی مقامات کی شبیہ بنائی گئی۔ فیسٹیول کا مقصد تاریخی واقعے کے مقصد کو زندہ رکھنا تھا۔ الغدیر کمیٹی کے ارکان فیسٹیول میں آنے والے افراد کی رہنمائی کیلئے موجود تھے، جو انہیں گروپس کی صورت میں مقامات کی سمت لے جاتے اور تاریخ بیان کرتے نظر آئے۔ انتظامیہ کے ایک رضاکار نے اسلام ٹائمز کے نمائندے کو الغدیر کمیٹی اور غدیر فسیٹیول کے مقاصد سے آگاہ کیا. قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 945249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/945249/کوئٹہ-الغدیر-کمیٹی-کیجانب-سے-غدیر-فیسٹیول-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org