QR CodeQR Code

امریکی انخلاء و افغان طالبان کی پیشقدمی سے متعلق

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا خصوصی انٹرویو

27 Jul 2021 23:20

امریکی صدر جوبائیڈن کے دعوے کے مطابق کیا امریکا افغانستان میں تمام جنگی اہداف حاصل کرچکا ہے؟ کھربوں ڈالرز اور ہزاروں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان سے اچانک امریکی انخلا کیوں؟ کیا امریکا چاہتا ہے کہ طالبان کابل پر قبضہ کریں، وہاں جنگ شدت پکڑے، آگ کے شعلے اس سارے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں، مرکزی ایشیاء، جنوبی ایشیاء اور ایران، چین اور روس اس میں الجھا دیئے جائیں، آگ پاکستان بھی پہنچے؟ کیا امریکا افغانستان کو کم از کم دو حصوں میں تقسیم دیکھنا چاہتا ہے؟ کیا خطے کے ممالک طالبان کو یہ بات سمجھانے کو کوشش کر رہے ہیں کہ افغانی باہمی بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کریں اور سب اقوام و اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل حکومت بنائیں؟ کیا پاکستان افغان طالبان سے کچھ زیادہ ہی پُرامید نظر آتا ہے؟ افغانستان کی بدلتی صورتحال میں پاکستان کی حکمت عملی کیا ہے اور کیا ہونی چاہیئے؟ پاکستان افغان صورتحال سے متعلق ایران، چین اور روس کیساتھ ملکر کیا چاہتا ہے؟ بدلتی ہوئی افغان صورتحال کا پاکستان سمیت خطے پر کیسا اثر پڑیگا؟ افغانستان میں امن کا پاکستان کو کیا فائدہ یا خانہ جنگی کی صورت میں کیا نقصان پہنچے گا؟ پاکستان، ایران، چین اور روس مشترکہ طور پر افغانستان اور طالبان کی روش و پالیسی پر کتنا اثر انداز ہوسکتے ہیں؟ افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکی حکمت عملی کیا ہوگی؟ کیا امریکا افغانستان سمیت خطے سے چلا جائیگا؟ امریکا کا چلے جانا افغانستان سمیت خطے کیلئے کیوں اور کیسے بہتر ہے؟ ان سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


بریگیڈیئر (ر) حارث نواز پاکستان کے معروف دفاعی تجزیہ کار ہیں، وہ ملکی و عالمی دفاعی و سیاسی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں، اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز کے فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کیساتھ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا، افغان طالبان کی پیشرفت، افغانستان کی موجودہ صورتحال و مستقبل اور پاکستان سمیت خطے پر اسکے اثرات و دیگر متعلقہ موضوعات سے متعلق کراچی میں انکی رہائشگاہ پر مختصر نشست کی، اس موقع پر کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 945416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/945416/دفاعی-تجزیہ-کار-بریگیڈیئر-ر-حارث-نواز-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org