QR CodeQR Code

کوئٹہ میں غدیری دسترخوان اور عید غدیر کے جشن کا انعقاد، شیعہ سنی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ

29 Jul 2021 23:39

اسلام ٹائمز: مقررین نے عید غدیر میں دیگر مسالک کے علماء کی موجودگی کو اتحاد بین المسلمین کا ایک ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز سے مسلمانوں میں ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔


رپورٹ: اعجاز علی

الغدیر کمیٹی کی جانب سے علمدار روڈ کوئٹہ میں غدیری دسترخوان اور عید غدیر کے جشن کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء میں علمائے اہل سنت و اہل تشیع اور مرد و خواتین کثیر تعداد میں شامل تھے۔ اس موقع پر قرآن کریم کی تلاوت اور منقبت خوانی کے بعد شیعہ اور سنی علماء نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے عید غدیر میں دیگر مسالک کے علماء کی موجودگی کو اتحاد بین المسلمین کا ایک ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز سے مسلمانوں میں ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ انتظامیہ نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے الغدیر کمیٹی اور غدیری دسترخوان کے سلسلے کے بارے میں بتایا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 945845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/945845/کوئٹہ-میں-غدیری-دسترخوان-اور-عید-غدیر-کے-جشن-کا-انعقاد-شیعہ-سنی-اتحاد-بھرپور-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org