QR CodeQR Code

علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو

31 Jul 2021 18:12

کوئٹہ کے معروف عالم دین نے اسلام ٹائمز کے نمائندے کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں پاکستان میں بعض لوگوں کی ازدواجی زندگی میں اختلافات، بعض افراد کیجانب سے اپنے ہمسفر کے قتل کے حوالے سے اصل مسائل اور انکے حل کے بارے میں ازدواج سے پہلے تربیتی اداروں سے رہنمائی حاصل کرنے پر زور دیا۔


علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی کوئٹہ میں متعدد مراجع کرام کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایم فل کی ڈگری فلسفہ اسلامی میں اور پی ایچ ڈی کی ڈگری عرفان اسلامی میں حاصل کی۔ وہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی۔ وہ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے غرض سے 1996ء کو کراچی چلے گئے اور وہاں مدرسہ المہدی میں شیخ سلیم صاحب کی شاگردی میں دین کے بنیادی علوم حاصل کئے۔ سن 2000ء میں انہوں نے قم المقدس کا رخ کیا اور دین اسلام کا علم حاصل کرتے رہے۔ وہ 2020ء کو کوئٹہ آئے، مسجد خاتم الانبیاء کے امام جماعت کا عہدہ سنبھالا اور نور الولایہ کے نام سے اسلامی امور پر کام کرنے والے ادارے کی بنیاد رکھ کر دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ علامہ موسیٰ حسینی نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے پاکستان میں بعض لوگوں کی ازدواجی زندگی میں اختلافات اور بعض افراد کی جانب سے اپنے ہمسفر کے قتل کے حوالے سے گفتگو کی اور اصل مسائل اور ان کے حل کے بارے میں مزید بتایا۔ انہوں نے ازدواج سے پہلے تربیتی اداروں سے رہنمائی حاصل کرنے پر زور دیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 946140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/946140/علامہ-ڈاکٹر-محمد-موسی-حسینی-کا-اسلام-ٹائمز-کیساتھ-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org