QR CodeQR Code

افغانستان کی صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کا انٹرویو

31 Jul 2021 23:06

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں فتنہ ڈیزائن کرکے نکل رہا ہے، اس کی خواہش ہے کہ وہ جب یہاں سے جائے تو فتنے کھڑے ہو جائیں، اس وقت افغانستان کیلئے صورتحال پورے خطے کیلئے تشویش ناک ہے، پاکستان کو حکمت اور تدبیر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پہ حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے سید ناصر عباس شیرازی کیساتھ خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا ہے، جس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال اور اس کے خطے پر اثرات سے متعلق خصوصی سوالات پوچھے گئے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 946145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/946145/افغانستان-کی-صورتحال-پر-ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-رہنماء-سید-ناصر-عباس-شیرازی-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org