QR CodeQR Code

کورونا کا پھیلاٶ، زیارت پالیسی پر سید علی عباس جعفری کا خصوصی انٹرویو

31 Jul 2021 23:13

اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے الزہراء انٹرنیشنل ٹریولز اینڈ ٹوورز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید علی عباس جعفری نے کہا ہے کہ عراق کی جانب سے زیارت پالیسی میں تاخیر کیوجہ سے زائرین امام حسین علیہ السلام اور ٹریول و ٹوورز آپریٹرز کو پریشانی کا سامنا رہا، عراق کیجانب سے عاشورہ محرم کیلئے صرف سات یوم کے ویزا کا اجرا کیا جا رہا ہے، جس پر زائرین سخت غم و غصہ کا شکار ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ویزا کی مدت بڑھائی جائے، گذشتہ سال کی نسبت اس سال زیارتی پیکیج میں تقریباً دو سو سے پانچ سو ڈالر فی کس اضافہ ہوا ہے، گذشتہ سال ساڑھے چھ سو سے ساڑھے سات سو ڈالر میں زیارتی پیکیج مل جاتا تھا لیکن اس بار یہ پیکیج ایک ہزار سے سے بھی زائد ہے، کورونا کے پھیلاؤ اور احتیاط کے پیش نظر تمام ممالک اقدامات کر رہے ہیں، عراق نے بھی یقیناً اسی وجہ سے ویزا کی مدت سات یوم رکھی ہے، احتیاط اچھی چیز ہے لیکن زائرین کی سہولت کے پیش نظر اس میں توسیع کی گنجائش موجود ہے۔


سید علی عباس جعفری الزہراء انٹرنیشنل ٹریولز اینڈ ٹوورز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں، وہ گذشتہ بیس سال سے اس پیشے سے منسلک ہیں، وہ نہ صرف ایران، عراق، شام اور سعودی عرب کے مقدس مقامات کی زیارات کیلئے سفری سہولیات فراہم کرتے ہیں بلکہ عمرہ اور حج کے حوالے سے بھی خاص شہرت رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے سید علی عباس جعفری سے عراق کی نئی زیارتی ویزا پالیسی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 946148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/946148/کورونا-کا-پھیلاٶ-زیارت-پالیسی-پر-سید-علی-عباس-جعفری-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org