QR CodeQR Code

شہید حسینی کی ہمہ گیر سیاسی تحریک کو آگے بڑھانا ہوگا

علامہ شہید عارف الحیسنی کی برسی کی مناسبت سے سید ثاقب اکبر کا خصوصی انٹرویو

دورانِ محرم ملکی اداروں کو فرقہ پرست عناصر کے زیرِاثر نہیں آنا چاہیئے

2 Aug 2021 22:05

البصیرہ ٹرسٹ کے چیئرمین اور ممتاز دانشور کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ایک ہمہ گیر تحریک کے خواہاں تھے۔ انکی یہ کوشش انکے قرآن و سنت کانفرنس میں منشور سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ وہ تمام شیعہ سنی علمائے کرام کو متحد کرکے ایک ہمہ گیر اسلامی تحریک کی جدوجہد کیلئے کوشاں تھے۔ ہمیں انکے منشور کے مطابق انکے ویژن کو بڑھاتے ہوئے پیشرفت کرنی چاہیئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران کسی ایک فرد کے گناہ یا مجرم کی غلطی کو کسی مسلک کا نمائندہ قرار دینا درست نہیں ہے، ہمارے مُلکی اداروں کو مسائل کے حل سے آگاہ ہونا چاہیئے اور فرقہ پرست عناصر کے زیر اثر نہیں آنا چاہیئے۔


قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کیساتھ تنظیمی اور اجتماعی جدوجہد میں شریک رہنے والے قومی رہنماء، پاکستان میں ملت تشیع کی اجتماعی اور انقلابی جدوجہد کی تاریخ کا ایک اہم باب ہیں۔ سید ثاقب اکبر نقوی کیساتھ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی کے موقع پر شہید کی شخصیت و افکار اور محرم الحرام میں ہماری ذمہ داری کے تناظر میں اسلام ٹائمز کیساتھ ہونیوالی گفتگو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
 


خبر کا کوڈ: 946451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/946451/علامہ-شہید-عارف-الحیسنی-کی-برسی-مناسبت-سے-سید-ثاقب-اکبر-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org