0
Monday 2 Aug 2021 22:12

عالمی وباء کورونا سے بچاؤ، سندھ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ تمام تعلیمی ادارے، مزارات، شادی ہالز، ریسٹورنٹس بازار، دکانیں، ریٹیل اور ہول سیل مارکیٹس بند کردی گئیں، تاہم دودھ کی دکانوں، میڈیکل اسٹورز، تندوروں اور بیکریوں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے، اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک پریس کانفرنس بھی کی۔ کورونا کی عالمی وباء سے بچنے کے لئے صوبائی حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے لیکن ویکسینیشن کے مناسب انتظامات نہ کئے گئے، ایکسپو سینٹر میں شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔ ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث کراچی کی تمام مارکیٹس میں دکانوں پر تالے لگے ہوئے ہیں، سرکاری و نجی دفاتر بند ہیں، شہری اپنے گھروں تک محدود ہیں، ضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کی ویکسینیشن کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں سفر کی محدود اجازت دی جارہی ہے۔ عالمی وبا کورونا سے متعلق کراچی کی حالت زیادہ خراب بتائی جاتی ہے، کراچی میں کورونا کے مثبت معاملات کی شرح پچیس فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 946452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش