0
Saturday 7 Aug 2021 16:42
غیر ریاستی عناصر کی مداخلت ناقابل برداشت ہے

مقبوضہ کشمیر میں ایام عزاء کے حوالے سے آغا سید مجتبیٰ موسوی کا ویڈیو پیغام

مودی حکومت کے منصوبوں پر شدید ردعمل کا اظہار
متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ تیس برسوں سے سرینگر کے مرکزی جلوسہائے عزاء پر بھارتی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ پابندیوں کے باوجود ہر سال عزاداروں کی جانب سے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن عزادار ہر سال قابض فورسز کی زیادتیوں کا شکار ہوتے ہیں۔ شیعیان کشمیر کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ ان مرکزی جلوسوں سے پابندی ہٹائی جائے۔ تیس سال کی مدت کے بعد اگرچہ مودی حکومت نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ اس سال ان مرکزی جلوسوں پر پابندی عائد نہیں رہے گی، لیکن شیعیان کشمیر کی دینی قیادت نے یہ کہہ کر اس دعوے کا پول کھول دیا کہ اگر بھارتی حکومت اس حوالے سے سنجیدہ ہے اور کشمیر میں منافرت پھیلانے کا کھیل نہیں کھیلنا چاہتی تو جامع مسجد سرینگر جو گذشتہ دو برس سے مقفل ہے، نمازیوں کے لئے کیوں نہیں کھول دی جاتی ہے۔

اسلام ٹائمز نے اس حوالے سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے رہنماء آغا سید مجتبیٰ موسوی سے ان کی رائے جاننا چاہی، جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملات میں غیر ریاستی عناصر کی مداخلت ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی جلوس عاشورہ اور مرکزی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ و جماعت پر قدغن یکسان اہمیت کے حامل معاملات ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 947229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش