QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں ایام عزاء اور مودی حکومت کے منصوبوں کو لیکر آغا سید روح اللہ کا خصوصی انٹرویو

8 Aug 2021 18:02

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر و پارٹی کے سابق ترجمان کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ محرم الحرام کے وہ جلوس جنکا اہتمام مودی حکومت کرے یا کرائے حسینیؑ جلوس عزاء ہرگز نہیں ہوسکتے ہیں۔ مودی حکومت کا کشمیر کے مرکزی جلوسوں کو 30 سال بعد برآمد کرنیکی اجازت دینا یہاں کے مسلمانوں میں تقسیم و منافرت برپا کرنیکی ایک ناکام کوشش ہے۔


مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ تیس برسوں سے سرینگر کے مرکزی جلوسہائے عزاء پر بھارتی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ تیس سال کی مدت کے بعد اگرچہ مودی حکومت نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ اس سال ان مرکزی جلوسوں پر پابندی عائد نہیں رہے گی، لیکن شیعیان کشمیر کی دینی قیادت نے یہ کہہ کر اس دعوے کا پول کھول دیا کہ اگر بھارتی حکومت اس حوالے سے سنجیدہ ہے اور کشمیر میں منافرت پھیلانے کا کھیل نہیں کھیلنا چاہتی تو جامع مسجد سرینگر جو گذشتہ دو برس سے مقفل ہے، نمازیوں کے لئے کیوں نہیں کھول دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ایسے منصوبوں کا مقصد کشمیر کے مسلمانوں کے درمیان تفریق و تضاد برپا کرنا ہے، جس میں وہ یقیناً ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد ہونگے۔

اسلام ٹائمز نے اس پورے معاملے کو لیکر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر و پارٹی کے سابق ترجمان آغا سید روح اللہ مہدی سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے وہ جلوس جن کا اہتمام مودی حکومت کرے یا کرائے حسینیؑ جلوس عزاء ہرگز نہیں ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا کشمیر کے مرکزی جلوسوں کو 30 سال بعد برآمد کرنیکی اجازت دینا یہاں کے مسلمانوں میں تقسیم و منافرت برپا کرنیکی ایک ناکام کوشش ہے۔ تفصیلی ویڈیو انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 947381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/947381/مقبوضہ-کشمیر-میں-ایام-عزاء-اور-مودی-حکومت-کے-منصوبوں-کو-لیکر-ا-غا-سید-روح-اللہ-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org