QR CodeQR Code

مذہبی اسکالر خانم سکینہ مہدوی کا مذاکرے سے خصوصی خطاب

8 Aug 2021 23:43

لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ "اسلام، عورت اور معاشرہ" مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر خانم سکینہ مہدوی کا کہنا تھا کہ اسلام نے مرد اور عورت کو برابری کے حقوق دیئے ہیں۔ معاشرے میں عورت پر تشدد صدیوں سے جاری ہے دورِ حاضر میں میڈیا کی بدولت آشکار ہوگیا ہے، قران کریم نے عورت اور مرد کو اجتماعی، سماجی، اخلاقی فرائض سے آگاہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سماجی تنظیم خیال نو اور القائم گروپ کے زیراہتمام نجی ہوٹل میں مذاکرہ بعنوان "اسلام، عورت اور معاشرہ" کا انعقاد ہوا۔ مذاکرے سے مذہبی اسکالر خانم سکینہ مہدوی، دانشور اور لکھاری سید انجم رضا ترمذی، مذہبی اسکالر خانم ڈاکٹر رباب نقوی اور سماجی کارکن حنین زیدی نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، اسلام نے خواتین کو معاشرتی اور معاشی حقوق دیئے ہیں۔ عورت معاشرے کی تعمیر، نئی نسلوں کی کردار سازی اور سوسائٹی کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔ تقریب کے آخر میں القائم گروپ اور خیال نو انتطامیہ کی جانب سے مہمان گرامی کو گلدستے پیش کئے گئے اور مہمانان گرامی و شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 947442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/947442/مذہبی-اسکالر-خانم-سکینہ-مہدوی-کا-مذاکرے-سے-خصوصی-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org