QR CodeQR Code

5 اگست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، عادل نظیر خان کا خصوصی انٹرویو

9 Aug 2021 17:40

اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں سیاسی و سماجی کارکن عادل نظیر خان سے ایک خصوصی نشست کے دوران تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو مودی حکومت کا لیا جانے والا فیصلہ جمہوریت، انسانیت و آئین کے برخلاف اور مسلط کیا جانیوالا فیصلہ تھا، جسے کشمیری قوم کبھی بھی قبول نہیں کرسکتی ہے۔


مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کا خاتمہ ٹھیک دو سال قبل عمل میں لایا گیا۔ 5 اگست 2019ء کے بعد وادی کشمیر کے سیاسی، دینی و سماجی رہنماؤں کو شدید ترین عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔ دو سال پورے ہوگئے, لیکن وادی کشمیر میں نہ کوئی ترقی دیکھی گئی اور نہ بھارتی مظالم و بربریت میں کوئی کمی واقع ہوئی۔ اس سانحہ کی دوسری برسی پر اسلام ٹائمز نے وادی کشمیر کے معروف تجزیہ نگار و سیاسی و سماجی کارکن اور ڈسٹریکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل کے ممبر عادل نظیر خان سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ 5 اگست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو مودی حکومت کا لیا جانے والا فیصلہ جمہوریت، انسانیت و آئین کے برخلاف اور مسلط کیا جانے والا فیصلہ تھا، جسے کشمیری قوم کبھی بھی قبول نہیں کرسکتی ہے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 947528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/947528/5-اگست-جموں-کشمیر-کی-تاریخ-کا-سیاہ-ترین-دن-عادل-نظیر-خان-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org