0
Monday 9 Aug 2021 14:27

معروف عالم دین علامہ امتیاز عباس کاظمی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمکتب جعفریہ کی معتبر ترین کتاب نہج البلاغہ میں 65 سال سے تحریف کی نشاندہی علامہ امتیاز کاظمی نے کی۔ تحریف کے انکشاف پر لاہور کے پبلشر پر مقدمہ درج کروایا اور گذشتہ دنوں لاہور پریس کلب میں پبلشر نے معذرت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ نشاندہی پر تمام کتابیں تلف کر دی گئیں ہیں اور آئندہ ایسا مواد چھاپنے سے گریز کیا جائے گا۔ علامہ امتیاز کاظمی عرصہ دراز سے ملت تشیع پاکستان کے بنیادی نظریات کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ غالی نظریات اور تکفیری عناصر کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں کے خلاف بھی سرگرم عمل نظر آتے ہیں۔ علمائے کرام کے ہمراہ بنیادی نظریات کے دفاع اور ترویج کیلئے مصروف عمل ہیں۔ نہج البلاغہ میں تحریف سے معاشرے پر اثرات اور محرم الحرام میں ملت تشیع کی ذمہ داری کے تناظر میں اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا، جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos

 
خبر کا کوڈ : 947557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش