0
Friday 13 Aug 2021 20:13

اسلام آباد میں عالمی یوم حضرت علی اصغر پر تقریب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایران، عراق سمیت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم علی اصغر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی امام بارگاہ جامعہ امام الصادق میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کی تقریب ہوئی، جس میں مائیں اپنے شیرخوار بچوں کو لائیں، پروگرام کی شرکاء کا استقبال کنیزان حضرت زہراء نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد مصائب پڑھے گئے، ماوں نے ننھے بچوں کو ہاتھوں پر اٹھا کر عہد کیا کہ ان کے بچے وقت کے امام علیہ السلام کی نصرت اور فوج میں شامل ہوں گے۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 948407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش